کراچی: پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ” پرے ہٹ لو ” کے ایک گانے ” ایک پل ” پر سمندر کے کنارے سڑک پر ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان کی ڈانس ویڈیو ” چھوٹی کار بڑا اسٹار ” نامی شو کی میزبان کے ساتھ سڑک کنارے ” ایک پل ” گانے پر شوٹ کی گئی ہے۔ ماہرہ خان کو ویڈیو میں خوبصورت انداز میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ پروگرام کی میزبان بھی ماہرہ خان کے ساتھ محوہ رقص ہیں۔ ماہرہ خان نے گانے میں پنک ٹی شرٹ اور سکائی بلو جینز زیب تن کررکھی ہے۔
خیال رہے کہ عاصم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی رومانوی فلم ’پرے ہٹ لو‘ 2019 میں ریلیز کی گئی تھی ، فلم کے مرکزی کردار میں مایا علی اور اداکار شہریار منور ہیں جس میں ماہرہ خان بھی گانے‘ مورا سیاں ‘ کے ذریعے مہمان اداکارہ کے طور پر جلوہ گر ہوئی تھیں۔
ماہرہ خان ہمیشہ کی طرح ’مورا سیاں‘ گانے میں بھی خوبصورت دکھائی دی تھیں۔ گانے میں اداکارہ نے انار کلی کے جیسا سُرخ لباس زیب تن کیا تھا جس میں انہوں نے لپ اسٹک بھی لال رنگ کی لگائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : موجودہ حکومت نے بجلی کی قیمت میں 60 فیصد اضافہ کیا،مہنگائی اوپر جارہی ہے، ن لیگ