اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مختلف چیلنجز کے باوجود عمران خان نے معیشت درست سمت پر ڈال دی ہے ۔ حکومت نے صنعتی شعبے کو ترقی دینے کے لئے مختلف پیکج اور سہولتیں دیں، آئندہ سالوں میں معیشت میں مزید بہتری آئے گی ۔ ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنے سال میں 10 ارب کے قرض واپس کرنے تھے، تباہی کے دہانے پر کھڑی معیشت کو پی ٹی آئی کی حکومت نے سراہا دیا ہے۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں 40 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ تھا، گذشتہ دور حکومت میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9 ارب ڈالر رہ گئے تھے، 7.5 ارب ڈالر کا قرض لیا گیا تھا، ترسیلات زر میں اضافہ نہیں ہوا تھا، برآمدات گذشتہ دورمیں بڑھنے کے بجائے کم ہوئی تھیں، اگر کسی چیز میں اضافہ ہوا تھا تو وہ جعلی اکاؤنٹ اور نواز شریف کی منی لانڈرنگ میں ہوا تھا۔
ن لیگی حکومت کے حوالے سے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اسے کریڈٹ کارڈ معیشت بناکر گئے تھے، وہ ترقی مانگے تانگے کے قرض پر منحصر اور مصنوعی تھی
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جی ڈی پی گذشتہ دور میں 3.9 فیصد بتائی گئی، ہمارا ماڈل برآمدات اور پیداوار بڑھانے کا ماڈل ہے، حکومت نے صنعتوں کے لیے پیکج دیے اور سہولتیں دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیکس وصولی زیادہ ہوگی،برآمدات میں تاریخی 25ارب ڈالرتک اضافہ متوقع ہے، چاول ،مکئی اورگندم کی پیداوارکے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، پر کپیٹا انکم ہمیں 1456ڈالر ملی تھی، آج 1608 ڈالر ہوگئی ہے۔
فرخ حبیب نے مزید بتایا کہ 10ماہ میں 24ملین ڈالرسےزائدترسیلات موصول ہوئی ہیں، پاکستان کا روپیہ دنیا کی بہترین کرنسیوں میں شامل ہے، آئی ٹی برآمدات میں 44 فیصد اضافہ ہوا، حکومت کی آمدن اس وقت اخراجات کے برابر ہے۔
انھوں نے کہا کہ زراعت میں اضافہ کاشتکاروں پرتوجہ دینےکی وجہ سےہواہے، آئندہ سالوں میں معیشت میں مزیدبہتری ہوگی، وزیراعظم تربیلا 5 کے منصوبے کا عن قریب افتتاح کریں گے۔