شِمرون ہیٹمائر اور جانسن چارلس بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا حصہ بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شِمرون ہیٹمائر اور جانسن چارلس بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا حصہ بن گئے
شِمرون ہیٹمائر اور جانسن چارلس بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا حصہ بن گئے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے ٹی ٹونٹی اسپیشلسٹ نوجوان بلے باز شِمرون ہیٹمائر اور جانسن چارلس سمیت مزید 10 کرکٹرز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کا حصہ بن گئے ہیں۔ یہ تمام کھلاڑی ابوظہبی میں شیڈول لیگ کے بقیہ 20 میچز میں شرکت کریں گے۔

لیگ کی تمام چھ فرنچائزز نے ہفتے کے روز اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دینے کے لیے بذریعہ آن لائن سیشن اپنے متبادل اور اضافی کھلاڑیوں کی پک جمع کروائیں گی۔

اس دوران ملتان سلطانز نے ویسٹ انڈیز کے شِمرون ہیٹمائر اور جانسن چارلس کو بحثیت متبادل پک جبکہ یو اے ای کے وسیم محمد اور قومی آلراؤنڈر حماد اعظم کو بطور اضافی کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آسٹریلیا کے جیک وِلڈر موتھ، جیک ویدر آلڈ اور افغانستان کے ظاہر خان سمیت خرم شہزاد کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ لاہور قلندرز نے ٹِم ڈیوڈ اورمتحدہ عرب امارات کے سلطان احمد کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے نوجوان بلے باز محمد اخلاق کو پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ بسم اللہ خان پشاور زلمی اور محمد حارث دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کا حصہ بن گئے ہیں۔

تمام چھ فرنچائز کے مکمل اسکواڈز کی تفصیلات

اسلام آباد یونائیٹڈ :

شاداب خان (کپتان) ، احمد صفی عبد اللہ ، علی خان ، عاکف جاوید ، آصف علی ، کولن منرو ، فواد احمد ، فہیم اشرف ، حسن علی ، حسین طلعت ، افتخار احمد ، محمد وسیم جونیئر ، محمد اخلاق ،  موسیٰ خان ، روحیل نذیر ، عثمان خواجہ ، ظفر گوہر اور ذیشان ضمیر

کراچی کنگز:

 عماد وسیم (کپتان) ، عباس آفریدی، عامر یامین ، ارشد اقبال ، بابر اعظم ، شیڈوک والٹن ، دانش عزیز ، مارٹن گپٹل ، محمد عامر ، محمد الیاس ، محمد حارث ، تھیسارا پریرا ، نجیب اللہ زردان ، نور احمد ، قاسم اکرم ، شرجیل خان ، وقاص مقصود اور ذیشان ملک

لاہور قلندرز:

 سہیل اختر (کپتان) ، احمد دانیال ، بین ڈنک ، کالم فریگیسن ، دلبر حسین ، فخر زمان ، حارث رؤف ، جیمز فالکنر ، معاذ خان ، محمد فیضان ، محمد حفیظ ، شکیب الحسن (متبادل کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا) ، سلمان علی آغا ، سیکوگے پرسنا ، شاہین شاہ آفریدی ، سلطان احمد  ، ٹم ڈیوڈ ، زید عالم اور ذیشان اشرف

ملتان سلطانز:

 محمد رضوان (کپتان) ، حماد اعظم ، عمران طاہر ، عمران خان سینئر ، جانسن چارلس ، خوشدل شاہ ، محمد عمر ، اوبیڈ مکائے ، رحمن اللہ گورباز، رائیلی روسو ، شاہد آفریدی ، شاہنواز دھانی ، شان مسعود ، شمرون ہیٹمائر، صہیب مقصود ، صہیب اللہ ، سہیل خان ، سہیل تنویر، عثمان قادر اور وسیم محمد

پشاور زلمی:

 وہاب ریاض (کپتان) ، ابرار احمد ، عماد بٹ ، بسم اللہ خان ، ڈیوڈ ملر، فابئین ایلن ، فیڈل ایڈورڈز ، حیدر علی ، امام الحق ، کامران اکمل ، محمد عامر خان ، محمد عرفان سینئر ، محمد عمران ، محمد عمران رندھاوا ، روومن پاؤل ، وقار سلام خیل ، شیرفین ردر فورڈ ، شعیب ملک  اور عمید آصف

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:

 سرفراز احمد (کپتان) ، عبد الناصر ، آندرے رسل ، انور علی ، آرش علی خان ، اعظم خان ، کیمرون ڈیلپورٹ ، فاف ڈو پلیسی ، حسن خان، جیک ولڈر موٹھ ،  جیک ویدرآلڈ، خرم شہزاد ، محمد حسنین ، محمد نواز ، نسیم شاہ ، صائم ایوب ، عثمان خان ، عثمان شنواری ، زاہد محمود اور  ظاہر خان

یہ بھی پڑھیں :سندھ میں کورونا سے مزید 18 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 4909 ہوگئی

Related Posts