کراچی: شہر قائد میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد پانی کے شدید بحران کا خدشہ ، شہر کے اکثر علاقے پانی سے محروم ، واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے رات گئے تک بحالی ممکن ہے۔
بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے سبب شہری تقریباً 60 ملین گیلن پانی سے محروم ہوجائیں گے۔ واٹربورڈ دھابیجی ، گھارو اور پپری پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال ہوگئی، وہ علاقائی پمپنگ اسٹیشنز جہاں بجلی بحال نہیں ہو سکی ان سے پانی حاصل کرنے والے ادارے زیادہ متاثر ہیں۔
بجلی کے بریک ڈاون سے پانی فراہمی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے انجینئرز اور عملہ شہر کو پانی کی فراہمی بحال کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔
ترجمان واٹر بورڈ نے بتایا کہ فراہمی آب کی مکمل بحالی میں مزید کچھ وقت لگے گا، بجلی کی بندش کے سبب شہر کو 60 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ شہر میں پہلے ہی واٹر بورڈ 1200 ایم جی ڈی ضرورت کے مقابلے میں 550 ایم جی ڈی پانی فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نامور بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال بیٹے کی ماں بن گئیں