کراچی: ویسٹ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی مضر صحت چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم گرفتار کرلیا ہے ۔
پولیس کے مطابق ملزم نہایت ہوشیاری سے انڈوں کے کریٹس کے نیچے نیچے چھپا کر مضر صحت چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
ایس ایچ او منگھوپیر نے دوران چیکنگ ماہی گاڑھی جمعہ گوٹھ کے قریب کاروائی کر کے لوڈ سوزوکی سمیت ملزم امیر احمد ولد محمد رزاق کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار ملزم کی سوزوکی نمبری KQ-9766 میں موجود 16 عدد بوریوں میں 320 کلو سے زائد مضر صحت چھالیہ برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے چھالیہ کی سپلائی میں استعمال ہونے والی سوزوکی کو بھی تحویل میں لے لیاہے۔ گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 417/2021 بجرم دفعہ 3/5/8 کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اداکارہ زویا ناصر اور جرمن بلاگر کرسچن بٹزمین کی راہیں جدا