قومی کرکٹر کامران اکمل بھی پاکستانی ڈراموں کے مداح نکلے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹر کامران اکمل بھی پاکستانی ڈراموں کے مداح نکلے
قومی کرکٹر کامران اکمل بھی پاکستانی ڈراموں کے مداح نکلے

کراچی: قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر اور معروف بلے باز کامران اکمل بھی پاکستانی ڈراموں کے مداح نکلے، کامران اکمل نے حال ہی میں نشر ہونے والے ڈراموں کی کہانیوں اور اس میں کام کرنے والے فنکاروں کی تعریف کی ہے۔

گزشتہ روز انسٹاگرام پر کامران اکمل نے رمضان المبارک میں نشر ہونے والے مزاحیہ ڈرامے ”چپکے چپکے“ اور ”عشق جلیبی“ کے پوسٹر شیئر کراتے ہوئے دونوں ڈراموں میں فنکاروں کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by kamran Akmal (@kamranakmal23)

سابق کرکٹر نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں لکھا کہ دنیا بھر میں جاری کورونا وبا کی صورتحال کے باعث اس مشکل اور کڑے وقت میں کبھی کبھی آپ کو آرام اور سکون کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈراما سیریل ”عشق جلیبی“ اور ”چپکے چپکے“ دونوں ہی اچھے معیار اور ہلکی پھلکی تفریح سے بھرپور ڈرامے ہیں۔

سابق وکٹ کیپر اور بلے بازکامران اکمل نے ڈراموں میں کام کرنے والے فنکاروں کی بہترین اداکاری اور ڈراموں کی پوری ٹیم کی محنت کو سراہتے ہوئے انہیں اتنے اچھے پروجیکٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

یاد رہے کہ رمضان المبارک میں پیش کئے جانے والے طنز و مزاح سے بھرپور یہ ڈرامے ہر کسی کو بہت پسند آئے، جبکہ اداکارہ عائزہ خان کی اداکاری نے تو سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔

مزید پڑھیں: تمام ٹیموں کے کپتان پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کیلئے تیار

Related Posts