پاکستان کی اسرائیلی جارحیت اور بھارت میں مسجد کی شہادت کے واقعہ پر مذمت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی اسرائیلی جارحیت اور بھارت میں مسجد کی شہادت کے واقعہ پر مذمت
پاکستان کی اسرائیلی جارحیت اور بھارت میں مسجد کی شہادت کے واقعہ پر مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت اور بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسجد شہید کر نے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اپنے چارٹر کے مطابق فلسطین میں مظالم بند کرائے۔

بھارت اقلیتوں کے ثقافتی ورثہ کی حفاطت یقین بنائے،بھارت جان بوجھ کے کشمیری یوتھ کا ماورائے عدالت قتل، ٹارچر اور جبری گمشدگی کررہا ہے،یو این ہائی کمیشنر فار ہیومن رائٹس کی رپورٹس پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔

افغان رہنماؤں کے بیانات پر افسوس ہوا ہے،تمام دوطرفہ ایشوز طے شدہ میکنزم کے تحت حل ہونا چاہئیں،پاکستان اور سعودی عرب کے کئی شعبوں میں تعلقات ہیں،تیل کی موخرادائیگیوں پر خریداری کا معاملہ متعلقہ وزارت سے پوچھا جائے۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دور ان ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،اسرائیلی حملوں میں معصوم فلسطینی بشمول بچے اور خواتین جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ نے اس حوالے سے عالمی سطح پر رابطے کئے۔

وزیر خارجہ اسی حوالے سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک کے دورے پر ہیں،وزیر خارجہ نے اس حوالے سے ترکی کا بھی دورہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اوپن میٹنگ میں بھی شرکت کی اور اسرائیلی بمباری کی مذمت کی،اقوام متحدہ اپنے چارٹر کے مطابق فلسطین میں مظالم بند کرائے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے آج چینی ہم منصب سے فون پر گفتگو کی،وزیر اعظم نے چین پاکستان دوستی کے ستر سال مکمل ہونے پر چینی ہم منصب کو مبارک باد دی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اتر پردیش بھارت میں غریب نواز مسجد شہید کرنے کی سخت مذمت کرتا ہے،غریب نواز مسجد 100 برس سے زائد پرانی تاریخی مسجد تھی،اس شرمناک عمل سے بابری مسجد کی شہادت کی یاد تازہ ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت پر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے دباؤ ڈالتا ہے،بھارت اقلیتوں کے ثقافتی ورثہ کی حفاطت یقین بنائے۔ انہوں نے کہاکہ اشرف صحرائی کی وفات پر افسوس ہے۔

اشرف صحرائی کو بھارت قید میں کورونا ہوا،متعدد حریت رہنما متعدد بھارتی جیلون اور نامعلوم مقامات پر قید ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ اشرف صحرائی کی بھارتی حراست میں وفات پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں،بھارت کو چاہئے کہ کشمیری لیڈروں کی سیفٹی کا خیال رکھے جو اس کی تحویل میں ہیں۔

بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ان کشمیری رہنماؤں کی صحت کا خیال رکھنا بھارتی ذمہ داری ہے،کشمیریوں کی جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں،بھارت جان بوجھ کے کشمیری یوتھ کا ماورائے عدالت قتل، ٹارچر اور جبری گمشدگی کررہا ہے۔

یو این ہائی کمیشنر فار ہیومن رائٹس کی رپورٹس پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ افغان رہنماؤں کے پاکستان مخالف بیانات پر افسوس ہوا،افغان قیادت کی طرف سے بے بنیاد الزامات پر سخت احتجاج کیا گیا۔

Related Posts