حکومت نے جہانگیر ترین کو منالیا، اختلاف ختم،معاملات طے پاگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Jahangir Tareen

اسلام آباد: حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماء جہانگیر ترین کے تحفظات دور کرکے بجٹ کے دوران ووٹ دینے کیلئے منالیاہے، جہانگیر ترین نے حکومت کی حمایت کی حامی بھرلی۔

ذرائع کے مطابق سینئر وفاقی وزراء نے ناراض پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین سے ملاقات کرکے پنجاب حکومت کے حوالے سے لاحق خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کے علاوہ تحفظات دور کئے جس کے بعد جہانگیر ترین نے بجٹ کے دوران حکومت کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

جہانگیر ترین گروپ کا اعلان
تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن گیا، جہانگیر ترین گروپ کا باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق گروپ کا نام جہانگیر ترین ہم خیال گروپ رکھا گیا ہے، ایم این اے راجہ ریاض قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر، سعد اکبر نورانی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اراکین اسمبلی سے حلف لے لیا گیا،جہانگیر ترین گروپ کی طرف سے اراکین اسمبلی ممبران کو عشائیہ دیا گیا، جبکہ ہم خیال گروپ نے پنجاب اسمبلی میں جمعہ کے روز پاور شو کا اعلان کردیا ہے۔

فارورڈ بلاک کا تاثر غلط ہے،جہانگیر ترین

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف میں فارورڈ بلاک کا تاثر غلط ہے، ہمارا گروپ کل نہیں بنا بلکہ گزشتہ 3 ماہ سے قائم ہے۔ گزشتہ روزعدالت میں پیشی کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا کہ پنجاب حکومت نے میرے گروپ پر دباؤ ڈالا۔ گروپ کے ساتھ پنجاب حکومت کا رویہ نامناسب ہے۔

گفتگو کے دوران پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ نامناسب رویے کے باعث ہم نے اپنے گروپ کے ایک رہنما کو پنجاب اسمبلی میں ترجمان مقرر کیا۔ گروپ 3 مہینے سے بنا ہوا ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ کل بنایا گیا۔

شاہ محمود قریشی کا اظہارِ خیال
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کوہتھکنڈے اپنانے کی ضرورت نہیں ہے، عمران خان ان کے لیڈر ہیں تو اعتماد کریں، اعتماد نہیں ہے تو پی ٹی آئی میں رہنے کی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان نہ ہوتے تو یہ لوگ اسمبلیوں تک نہیں پہنچ سکتے تھے۔ اگر انہیں لیڈر مانتے ہیں تو ان کے فیصلوں پر آمادگی ظاہر کرنا بھی ضروری ہے۔ وزیرِ اعظم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے جبکہ یہ وقت حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے کا ہے۔

ترین گروپ پنجاب حکومت گرا دے، فیصل واؤڈا

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ جو لوگ آزاد حیثیت سے جیت کر پی ٹی آئی میں آئے وہ ہماری آئیڈیالوجی کے ساتھ نہیں ہیں ۔ 5 کروڑ جہانگیر ترین بھی آجائیں تو ایک عمران خان نہیں بن سکتے۔

ان خیالات کا اظہار سینیٹر فیصل واؤڈا نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی زیرقیادت بننے والا گروپ ایک ایس ایچ او کی مار ہے۔ پی ٹی آئی میں نئے آنے والے ہماری آئیڈیالوجی کے ساتھ نہیں جبکہ ہماری سیاسی پرورش عمران خان نے خود کی ہے۔

Related Posts