وزیرِ اعظم بلوچستان میں ماشکیل تا نوکنڈی روڈ کا سنگِ بنیاد آج رکھیں گے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم بلوچستان میں ماشکیل تا نوکنڈی روڈ کا سنگِ بنیاد آج رکھیں گے
وزیرِ اعظم بلوچستان میں ماشکیل تا نوکنڈی روڈ کا سنگِ بنیاد آج رکھیں گے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان بلوچستان میں ماشکیل تا نوکنڈی روڈ کا سنگِ بنیاد آج رکھیں گے جس پر 7 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ وزیرِ اعظم آج ماشکیل تا نوکنڈی روڈ کا سنگِ بنیاد رکھیں گے جبکہ نوکنڈی تفتان سرحد کے قریب واقع ہے۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ نوکنڈی تفتان بارڈر کے قریب بلوچستان کے دور دراز اور انتہائی پسماندہ علاقہ ہے، اِس دو رویہ سڑک پر تقریباً 7 ارب روپے کی لاگت آئے گی جس سے 4 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔ سڑک 2 سال میں مکمل ہوگی۔ 

عمران خان حکومت اور ترقیاتی منصوبے

سن 2018ء میں شروع ہونے والی پی ٹی آئی حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان قبل ازیں بہت سے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرچکے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے ہدایت کی کہ آئندہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبے تشکیل دیے جائیں اور مہنگائی کی شرح کو روکنے پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔

آئندہ بجٹ اور ملکی معیشت کے حوالے سے وزیراعظم کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس رواں ماہ 2 مئی کو منعقد ہوا، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، شفقت محمود، اسد عمر، فواد چودھری، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملکی معیشت، مہنگائی کو روکنے کیلئے حکمت عملی اور آئندہ مالی سال میں ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔پارٹی کی سینئر قیادت سے اجلاس میں آئندہ بجٹ کے حوالے سے تجاویز طلب کی گئیں۔

مزید پڑھیں: آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائیگی، وزیر اعظم

Related Posts