ترین گروپ اگر سمجھتا ہے کہ پنجاب حکومت ان کی وجہ چل رہی تو گرا دیں، فیصل واوڈا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترین گروپ اگر سمجھتا ہے کہ پنجاب حکومت ان کی وجہ چل رہی تو گرا دیں، فیصل واوڈا
ترین گروپ اگر سمجھتا ہے کہ پنجاب حکومت ان کی وجہ چل رہی تو گرا دیں، فیصل واوڈا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جو لوگ آزاد حیثیت سے جیت کر پی ٹی آئی میں آئے وہ ہماری آئیڈیالوجی کے ساتھ نہیں ہیں ۔ 5 کروڑ جہانگیر ترین بھی آجائیں تو ایک عمران خان نہیں بن سکتے۔

ان خیالات کا اظہار سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی زیرقیادت بننے والا گروپ ایک ایس ایچ او کی مار ہے۔ پی ٹی آئی میں نئے آنے والے ہماری آئیڈیالوجی کے ساتھ نہیں جبکہ ہماری سیاسی پرورش عمران خان نے خود کی ہے ۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ 5 کروڑ بھی جہانگیرترین آجائیں لیکن عمران خان نہیں بن سکتے، باپ سے قد بڑا ‏ہو جائےتو بیٹا باپ سے بڑا نہیں ہوجاتا ہے ، اگر مسائل کو حل کرنا ہے تو گھر کی بات گھر کے اندر ہی کرنی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان، آصف علی زرداری یا میاں نواز شریف کی طرح روایتی سیاستدان نہیں ہیں، انہوں نے مثال رکھی ان کی پارٹی میں بھی کرپشن کرنے والا نہیں بچ پائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی وجہ ‏سے مجھے ووٹ پڑے اور میں سینیٹ کا الیکشن جیتا ہوں۔

فیصل واوڈا نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے احتساب کا عمل روکا نہ روکیں گے، اور نہ ہی عمران ‏خان کسی کے دباؤ پر بھی احتساب کا عمل کر رہے ہیں ، اگر عمران خان نے دباؤ پر احتساب کا عمل ‏روکا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ جہانگیر ترین کو نہ لڑوائیں، گھر کی باتیں گھر میں حل ہوں گی۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اگر ترین گروپ یہ سمجھتا ہے کہ ان کی وجہ سے پنجاب حکومت چل رہی ہے تو گرا ‏دیں۔ بجٹ پیش ہونے دیں یہ سب ہماری حمایت کریں گے۔ پولیس موبائل بھیج کر بیان بدلوانے والے ‏لوگ ہم نہیں ہیں یہ پورا گروپ ایک ایس ایچ او کی مار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کووڈ کے تناظر میں صحت کا مستقبل کیسا ہو گا؟

Related Posts