شہید کانسٹیبل سید نعمان شاہ کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ادا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہید کانسٹیبل سید نعمان شاہ کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ادا
شہید کانسٹیبل سید نعمان شاہ کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ادا

کراچی پولیس کے شہید کانسٹیبل سید نعمان شاہ کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ادا کر دی گئی۔ شہر میں قیام امن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان محکمے کا فخر ہیں۔ کانسٹیبل سید نعمان شاہ نے ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

شہید کی نماز جنازہ میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی سمیت سینئر پولیس افسران اور اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔

شہید کانسٹیبل کی عمر 31 سال اور وہ تھانہ سکھن میں تعینات تھا، شہید نے سوگواروں میں بیوہ اور تین کم سن بیٹے چھوڑے ہیں۔ پولیس کانسٹیبل سید نعمان شاہ نے 2017 میں کراچی پولیس جوائن کی اور ایمانداری  اور بہادری سے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران مورخہ 18 مئی 2021 کو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہوا۔

آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے بھی شہید کانسٹیبل نعمان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام، دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ابتک کراچی پولیس کے سیکڑوں افسران و جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا تعلیمی ادارے کھولنے سے  متعلق اہم اجلاس بے نتیجہ ختم

Related Posts