غزہ کربلا کا منظر پیش کر رہاہے اور دنیا تماشا دیکھ رہی ہے، سراج الحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غزہ کربلا کا منظر پیش کر رہاہے اور دنیاتماشا دیکھ رہی ہے، سراج الحق
غزہ کربلا کا منظر پیش کر رہاہے اور دنیاتماشا دیکھ رہی ہے، سراج الحق

لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عالم اسلام سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کو اسرائیلی دہشتگردی سے نجات دلانے کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے اور تاریخ کے اس اہم موڑ پر اپنے فروعی اختلافات کو پس پشت ڈال دے۔

تیمرہ گرہ دیر پائن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے سعودی عرب، ایران، ترکی اور پاکستان کے حکمرانوں سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ غزہ میں محصور لاکھوں بچوں اور بچیوں کی بلبلاہٹ کو سنیں جو آسمان کی طرف منہ کر کے امت مسلمہ کو مدد کے لیے پکا ررہے ہیں۔

انہوں نے صحافیوں کو آگاہ کیا کہ جماعت اسلامی مسلسل کئی روز سے دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں سے رابطہ میں ہے، اس سلسلے میں جماعت اسلامی نے ایک آن لائن اجلاس بھی منعقد کیا جس میں 23 تنظیموں کے 222 مندوبین نے شرکت کی۔

اجلاس میں شریک حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہانیہ اور خالد مشعل نے شرکاء کو غزہ کی تفصیلی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی دہشتگردوں کی ظالمانہ کاروائیوں کے نتیجہ میں محصور فلسطینی علاقہ میں ہزاروں کی تعداد میں بچے، خواتین، بزرگ اور نوجوان زخمی پڑے ہیں۔

میڈیکل ریلیف، خوراک اور دیگر ضروریات زندگی کی ترسیل رکی پڑی ہے۔ غزہ ایک کربلا کا منظر پیش کر رہاہے اور دنیاتماشا دیکھ رہی ہے۔ پورے علاقہ میں انفراسٹرکچر تباہ ہوچکاہے۔ ہسپتالوں اور سکولوں کو تباہ کردیا گیاہے۔

سرا ج الحق نے بتایا کہ فلسطینی رہنماؤں نے پورے عالم اسلام سے ہر طرح کی مدد کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وقت آگیاہے کہ اسلامی ممالک ناجائز اسرائیل ریاست کے خلاف واضح لائحہ عمل کا اعلان کریں۔

انہوں نے کہاکہ وہ اسلامی ممالک جو فلسطین کے پڑوس میں ہیں، ان پر لازم ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور مظلوموں کی مدد کریں۔سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی اور دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں نے فیصلہ کیاہے کہ وہ نہتے فلسطینی مسلمانوں کی بھر پور مدد جاری رکھیں گے۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ فلسطین کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کے لیے عالم اسلام کے تمام سٹیک ہولڈرز سے رابطہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ مسجد اقصیٰ امت مسلمہ کو پکار رہی ہے۔ اسرائیل اور انڈیا نے مل کر فلسطینیوں اور کشمیریوں کی مکمل نسل کشی کا فیصلہ کیاہواہے۔

اس صورتحال میں اسلامی ممالک کو مزید خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ وقت آگیاہے کہ مذمتی قرار دادوں تک محدود نہ رہاجائے۔ اگر مذمتی قراردادوں سے مسئلہ حل ہونا ہوتا تو گزشتہ 70 برسوں میں ہوچکاہوتا۔

انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض کاغذ کے ٹکڑے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی امریکہ کا طرز عمل انتہائی افسوسناک ہے کہ اس نے ان قراردادوں کو بھی ویٹو کیا۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کا ساتھی ہے۔

امیر جماعت نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تمام شہروں میں ریلیوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں پہلا ملین مارچ اسلام آباد میں 21 مئی کو ہوگا جبکہ تحصیل ہیڈکوارٹرز کی سطح پر بھی مظاہرے ہوں گے اس کے بعد کراچی اور پشاور میں 23 اور 30 مئی کو ریلیاں نکالی جائیں گی جس میں لاکھوں لوگ شریک ہوں گے۔

Related Posts