اسلام آباد:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کو متحدہ عرب امارات میں کروانے کے معاملے پر امارات کرکٹ بورڈ سے جواب میں تاخیر نے پی سی بی کو پریشان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ پی ایس ایل کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگنے لگا، پی سی بی کو اگلے 36 گھنٹوں میں جواب نہ ملا تو پی ایس ایل کا انعقاد مشکل ہوجائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اتوار اور پیر ای سی بی کی جانب سیجواب کے انتظار میں گزار دیے، پی سی بی کا سات رکنی وفد گزشتہ ہفتے سے یو اے ای میں موجود ہیں۔
صورتحال واقعی پریشان کن ہے، انعقاد پر خدشات بڑھنے لگے ہیں۔ذرائع پی سی بی کے مطابق ابھی کچھ وقت انتظار کیا جا سکتا ہیلیکن زیادہ کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
آپریشنز کی تمام حکمت عملی طے ہے،گرین سگنل کا انتظار ہے۔ ذرائع پی سی بی کے مطابق لاہور اور کراچی سے اسکواڈ یو اے ای جائیں گے، قرنطینہ بھی دو جگہ ہوگا، اسکواڈ کو خصوصی طیاروں سے پہنچایا جائے گا،کوویڈ ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن بھی ہوگی۔