شہباز شریف کا بیرونِ ملک جانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قوم کے مفادات کے تحفظ میں حکومت نے مجرمانہ کردار ادا کیا، شہباز شریف
قوم کے مفادات کے تحفظ میں حکومت نے مجرمانہ کردار ادا کیا، شہباز شریف

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بیرونِ ملک جانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی کا یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے سے متعلق بیانات کے بعد سامنے آیا۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف علاج معالجے کیلئے بیرونِ ملک جانا چاہتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قائدِ حزبِ اختلاف کے وکیل نے توہینِ عدالت سے متعلق درخواست تیار کر لی ہے۔

حکومت کے خلاف مبینہ طور پر تیار کی گئی درخواست میں عدالت سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ن لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہم قومی اسمبلی کے سامنے احتجاج کریں گے۔

قومی اسمبلی کے سامنے ن لیگی رہنما شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف مظاہرہ کریں گے جبکہ اس حوالے سے وزیرِ اعظم ہاؤس میں بھی ایک اہم اجلاس آج ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق اجلاس آج ہوگا

Related Posts