بھارت میں کورونا سے آگاہی کیلئے خواتین پولیس اہلکاروں کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Female cops dance video

بھارت میں کورونا سے آگاہی کیلئے چنائی کے ایک ریلوے اسٹیشن پر خواتین پولیس افسران واہلکاروں کے رقص کرنے کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔

بھارت میں کورونا کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے اور پولیس حکام اس مشکل ترین وقت کے دوران وبائی امراض کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

اس ویڈیو کی سب سے بڑی وجہ محکمہ پولیس کے ذریعہ لوگوں میں کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پھیلانا ہے جس کے لئے محکمہ پولیس نے یہ ویڈیو شیئر کی ہے۔

 

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کے وار جاری، کورونا وباکے باعث بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے 108اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں جو کہ بھارتی وزارت داخلہ کی زیرکمان پیرا ملٹری فورسز میں ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کے تازہ ترین اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سی آر پی ایف، بارڈر سیکورٹی فورس، سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس، انڈو تبتین بارڈر پولیس، ساشترا سیما بل، نیشنل سیکورٹی گارڈ اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس سمیت تمام سات فورسز کے مجموعی طورپر 271اہلکار مہلک وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

Related Posts