جی آئی ایس میپنگ جنگلات کے تحفظ کے لئے اہم اسکیم ہے۔ سیدناصرحسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جی آئی ایس میپنگ جنگلات کے تحفظ کے لئے اہم اسکیم ہے۔ سیدناصرحسین شاہ
جی آئی ایس میپنگ جنگلات کے تحفظ کے لئے اہم اسکیم ہے۔ سیدناصرحسین شاہ

کراچی : صوبائی وزیر جنگلات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جی آئی ایس میپنگ جنگلات کی دیکھ بھال اور حفاظت کے لئے اسکیم ہے، اس پر محکمہ منصوبہ بندی کے اعتراضات ختم کروا کر اسکیم پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر جنگلات سید ناصر حسین شاہ نے جنگلات کی جی آئی ایس میپنگ سے متعلق محکمہ جنگلات کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ نے بھی جنگلات کی جی آئی ایس میپنگ اور ڈیمارکیشن کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس ضمن میں محکمہ منصوبہ بندی کے اعتراضات دور کئے جائیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کچے کے علاقے کے 10 لاکھ ایکڑ اراضی سمیت پکے کے علاقوں اور مینگروز فاریسٹ کی نگرانی آسان نہیں اس کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگلات کی جی آئی ایس میپنگ اسکیم سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بھی شامل ہے، محکمہ منصوبہ بندی کے اعتراضات غلط فہمی کی بنیاد پر ہیں، محکمہ منصوبہ بندی سے اجلاس منعقد کر کے اعتراضات دور کئے جائیں اور اس سلسلے میں محکمہ قانون سے بھی رائے لی جائے، تاکہ جنگلات کی میپنگ کے کام کو مکمل کیا جائے۔

اجلاس میں سیکرٹری جنگلات ڈاکٹر بدر جمیل مندھرو، چیف کنزرویٹر فاریسٹ ریاض وگن، چیف کنزرویٹر فاریسٹ اعجاز نظامانی سمیت محکمہ منصوبہ بندی کے افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : پولیس نے عیسیٰ نگری میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا

Related Posts