روٹی، کپڑا اور مکان کی باتیں کرنے والے کراچی کو پانی دے دیں، راجہ اظہر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Provide water to Karachi instead of tall claims, Raja Azhar

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ روٹی کپڑا مکان کی باتیں کرنے والے کراچی کو پانی دے دیں ہمیں پانی کی ضرورت ہے زندگی موت پانی سے جڑے ہیں۔

حلقہ پی ایس 97 میں ایک ہی بلڈنگ میں 2 سرکاری اسکول ہیں، اسکولوں میں بچوں کیلئے باتھ روم، چار دیواری،پانی کی سہولت نہیں ہے،متعلقہ اداروں کو کئی خطوط لکھے مگر سندھ حکومت کے نظام سے تنگ آچکے ہیں اسکول میں بچے زمین پر بیٹھتے ہیں ، پی پی کہتی ہے جو وعدہ کرتے ہیں اسے پورا کرتے ہیں ،مسائل حل کروادیں توحلقے کی عوام اور ہم سندھ حکومت کو جھولیاں پھیلاکر دعائیں دیں گے۔

مزید پڑھیں:اسٹیل مل کا آکسیجن پلانٹ 3ماہ میں تیار ہوسکتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

انہوں نے کہا کہ دو سال پہلے وزیراعلیٰ کورنگی قیوم آباد تشریف لائے تھے۔ قیوم آباد کا نالہ تباہ حال ہے وزیر اعلیٰ نے وعدہ کیا تھا کہ نالے کی حالت کو بہتر بنائیں گے وزیر اعلیٰ کا وعدہ وفا نہ ہوسکا وزیرِ اعلیٰ نے کہا تھا نالہ بھی بنائیں گے اور سڑک بھی تعمیر کریں گے قیوم آباد کے عوام کو پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کی سزا دی جارہی ہے ۔

سیاست خدمت کا نام ہے پی پی خدمت کرے کامیابی قدم چومے گی3 سال سے پی این ڈی میں درخواستیں جمع کروارہا ہوں کوئی سنوائی نہیں ہوتی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ صحافیوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں کورونا کی وباء میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز،پولیس،رینجرز کی خدمات خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Related Posts