کراچی: کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے پاک فوج نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے پاک فوج نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
کراچی: کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے پاک فوج نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

کراچی: پاک فوج نے کراچی میں کورونا ایس او پیز کی پر عمل کرانے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ سینکڑوں دکانیں سیل کردیں۔

ضلع جنوبی میں پاک فوج کے جوانوں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ لیاری۔ صدر اور ایم اے جناح روڈ پر کاروائیاں کرتے ہوئے سینکڑوں دکانیں سیل کرادیں۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد علی سوڈر کی سخت ہدایت پر مختیار کار لیاری سلیم گڈانی کا پاک فوج کے ہمراہ لیاری کے مختلف علاقوں کا دورہ، مختیار کار لیاری نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 100 سے زائد دکانوں پر مشتمل کھڈا میمن مارکیٹ کو سیل کردیا۔

مختیار کار سول لائن رضوان علی نے کلفٹن اور ڈی ایچ اے کے علاقے ڈیلٹن مارکیٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 4 دکانوں کو سیل کردیا۔

روزمرہ کی استعمال کی اشیاء گورنمنٹ پرائز لسٹ پر فروخت نہ کرنے پر 17 دکانوں پر 102000 کی جرمانے عائد کئے گئے، گراں فروشوں کے خلاف بھی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

فروٹ،دودھ، گوشت، مرغی، سبزی، جنرل اسٹورز اور سپر مارٹس پر جرمانے عائد کئے گئے، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، متعدد شاپنگ مال اور سینکڑوں دکانیں سیل

Related Posts