سعید غنی شیخ رشید بننے کی کوشش نہ کریں، الیکشن کمیشن کو جواب دیں،رانا ثنا اللہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعید غنی شیخ رشید بننے کی کوشش نہ کریں، الیکشن کمیشن کو جواب دیں،رانا ثنا اللہ
سعید غنی شیخ رشید بننے کی کوشش نہ کریں، الیکشن کمیشن کو جواب دیں،رانا ثنا اللہ

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خاں نے کہاہے کہ سعید غنی اپنے چیئرمین کے ٹھنڈا پانی پئیں اور آرام کریں کے مشورے پر عمل کریں جو انہوں نے جمہوریت کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے بعددیا تھا۔

کھوکھلے بیانات، بے بنیاد الزامات کا شورمچانے سے مائی باپ کی بی ٹیم بننے کی آپ کی حقیقت نہیں بدلے گی،توں ادھراُدھر کی نہ بات کر یہ بتا کہ قافلہ کیوں لٹاکا جواب پیپلزپارٹی، نہ بلاول اور نہ ہی سعید غنی کے پاس ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں سعید غنی کا بیان پیپلز پارٹی کی گھبراہٹ کی علامت اور خفت مٹانے کی ناکام کوشش ہے کیونکہ باپ کو مائی باپ بنانے کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ باپ سے سینیٹ میں ووٹ لے کر قائد حزب اختلاف بنانے کے بعدپیپلز پارٹی عوام کے سامنے اپنی عزت کھوچکی ہے۔ پیپلز پارٹی کے اس طرز عمل پر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی جمہوری جدوجہداور قربانی آج شرمسار ہے۔

پیپلزپارٹی کی ملاوٹی جمہوریت کی سیاست عوام مسترد کرچکی ہے جو اپنی عزت خود کھو بیٹھتے ہیں، ان کا شاہد خاقان عباسی کی عزت کرنا نہ کرناکوئی اہمیت نہیں رکھتا،سعید غنی شیخ رشید بننے کی کوشش نہ کریں، ہمیں جواب دینے کے بجائے الیکشن کمیشن کو جواب دیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیں اپنا حریف سمجھتی ہے لیکن ہم انہیں اپنا حریف اور مدمقابل نہیں سمجھتے،سعید غنی کا ردعمل اسی طرح کا ہے جس طرح ڈسکہ کا ضمنی انتخاب چوری کے بعد تحریک انصاف کا تھا،ہمارا ہدف پیپلز پارٹی اور سعید غنی نہیں، ووٹ اور الیکشن چوری روکنا ہے۔

ہمارا ہدف مہنگائی کا عذاب عوام پر مسلط کرنے والے کرپٹ حکمرانوں سے پاکستان کو نجات دلانا ہے،ہمارا ہدف پیپلز پارٹی کے بچکانہ اور مضحکہ خیز بیانات کا جواب دینا نہیں بلکہ ووٹ چوروں اور کرپٹ ٹولے سے ملک کو نجات دلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ملک وقوم کے لئے جوعظیم اور تاریخی قربانیاں دی ہیں ان کے لئے سعید غنی کے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں،ہماری جدوجہد آئین، جمہوریت، پارلیمان کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے لئے ہے۔

این اے 249کا الیکشن چوری کرنے، فارم 45 میں ردوبدل اور ووٹوں کی تعداد مصنوعی طورپر بڑھانے کا سعید غنی اوران کی جماعت کے پاس کوئی جواب نہیں،این اے 249 الیکشن چوری کے بعد سعید غنی کا بیان باپ پارٹی سے ووٹ لے کر سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بنانے کے بعد بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس جیسا ہے۔

Related Posts