شفاف انتخابی نظام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے، فرخ حبیب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکورٹی تھریٹ سے متعلق کوئی شواہد پیش نہیں کیے، فرخ حبیب
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکورٹی تھریٹ سے متعلق کوئی شواہد پیش نہیں کیے، فرخ حبیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ انتخابی نظام میں شفافیت یقینی بنانے اور خامیاں دور کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی اشد ضرورت ہے۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی افادیت کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ملک میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم متعارف کرا کے انتخابی تحفظات دور کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے حزب اختلاف کی تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی اصلاحات متعارف کرانے اور نظام میں شفافیت لانے کیلئے مل بیٹھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت 2023ء میں عام انتخابات آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انداز میں کرانے کی خواہشمند ہے لیکن یہ اسی طور ممکن ہوگا جب ہم ملکر بیٹھ کر کوئی ایک لائحہ عمل اختیار کریں گے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت نے انتخابی اصلاحات کیلئے ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی ہے ہم چاہتے ہیں کہ اس کمیٹی کی میٹنگ میں تمام سیاسی جماعتیں شرکت کریں اور اپنی اپنی تجاویز پیش کریں ۔

ادھر فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت رمضان المبارک کے دوران لوگوں کی سہولت کیلئے روزمرہ کے استعمال کی اشیا پر اربوں روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔

اس سے قبل فیصل آباد میں یوٹیلٹی اسٹورز کی مختلف شاخوں کے دورے کے دوران وزیر مملکت نے لوگوں کی سہولت کیلئے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور اشیائے ضروریہ کے معیار اور قیمتوں کی جانچ پڑتال کی۔

انہوں نے کہا کہ تمام یوٹیلٹی اسٹورز کی انتظامیہ کو اشیائے خورونوش کی فروخت میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور کسی بھی اسٹور پر بدانتظامی یا بدعنوانی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : کابل میں آئل ٹینکرز میں آتشزدگی،7 افراد جھلس کر جاں بحق، 14 زخمی

Related Posts