کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیٹرول سے بھرے ٹینکروں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ افغان حکام کے مطابق آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوگئے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق آگ شہر کے باہر پارکنگ اسٹینڈ میں کھڑے ٹینکرز میں گذشتہ رات کو لگی تھی۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ فوری پر آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہیں تاہم تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
دوسری جانب افغان سیکیورٹی حکام کی جانب سے طالبان کے راکٹ حملے کو ٹینکرز میں آگ لگنے کی وجہ بتایا گیا تھا، تاہم طالبان نے واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کا بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ