یورپی پارلیمنٹ نے توہینِ رسالت سے متعلق قوانین پر پاکستان کے خلاف قرارداد منظور کر لی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یورپی پارلیمنٹ نے توہینِ رسالت سے متعلق قوانین پر پاکستان کے خلاف قرارداد منظور کر لی

یورپی پارلیمنٹ نے توہینِ رسالت ﷺ سے متعلق قوانین پر پاکستان کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی جس میں فرانس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کے خلاف  قرارداد منظور کی گئی جس میں پاکستان کیلئے جی ایس بی پلس پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

منظور کی گئی قرارداد کے متن میں فرانس پاکستان تنازعے میں فرانس کی آزادئ اظہارِ رائے سے متعلق پالیسیوں کا ساتھ دیتے ہوئے فرانس سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔

قرارداد کے متن میں پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقلیتوں سے متعلق امتیازی قوانین ختم کیے جائیں۔ قرارداد کی حمایت میں 681 جبکہ مخالفت میں صرف 6ووٹ پڑے۔ 

دوسری جانب یورپی پارلیمنٹ میں توہینِ رسالت کے قوانین پر پاکستان کے خلاف منظور کی گئی قرارداد پر دفترِ خارجہ نے افسوس اور مایوسی کا اظہار کیا۔

 دفترِ خارجہ نے قرارداد کے متن پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی قرارداد پر پاکستان کو مایوسی ہوئی ہے۔ پاکستان کے نظامِ انصاف اور قوانین پر غیر ضروری تبصرہ افسوسناک ہے۔

مزید پڑھیں: یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کے خلاف قرارداد، دفترِ خارجہ کا اظہارِ افسوس

Related Posts