حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے معیشت تباہ کردی، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Khan has no political future: Bilawal Bhutto Zardari

کراچی: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدے نے ملک میں صنعتی نمو کو بری طرح متاثر کیا ہے اور جس کی وجہ سے ہمارے محنت کش اپنے حقوق سے محروم ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایف بی آر کو فوری طور پر ورکرز ویلفیئر فنڈ کی وصولی سے روکیں اور اب تک جمع کی جانے والی رقوم حکومت سندھ کو منتقل کی جائیں۔

یہ بات انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں محکمہ لیبر کے زیر اہتمام بینظیر مزدور کارڈ کی تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت `بے نظیر مزدور کارڈ کا آغاز کرکے مزدور ڈے منایا جس سے محنت کش طبقہ تمام ضروری فوائد اور سہولیات جیسے تعلیم ، صحت ، شادی کی گرانٹ ، مالی اعانت ، وظائف اور سب سے بڑھ کر پنشن سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شہید ذوالفقار بھٹو ہی کی بدولت ہے جس نے مزدور دوست پالیسیاں جاری رکھیں۔ جس کے تحت کارکنوں کو حصص دیئے گئے اور ورکروں کے حقوق کے لئے ٹریڈ یونینیں موجود تھیں لیکن جب آمر جنرل ضیاء اقتدار میں آیا تو اس نے مزدوروں کے تمام حقوق چھین لئے تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یاد دلایا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے پہلے دور میں مزدوروں کے چھینے گئے تمام حقوق انہیں واپس کیے، انھیں مضبوط کیا اور ان کے لئے روزگار کے مزید مواقع پیدا کیے۔

چیئرمین پی پی پی نے وفاقی حکومت کے آئی ایم ایف معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے صنعتی نمو کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ جب صنعتی نمو رُک جاتی ہے تو روزگار کے مواقع سکڑ جاتے ہیں، آج صنعتی پیداوار کم ہونے کی وجہ سے ہزاروں مزدور بے روز ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ری پولنگ میں بھی مفتاح اسماعیل بری طرح ہاریں گے، سعید غنی

Related Posts