ٹام جونز برطانیہ میں میوزک چارٹ پر سب سے عمر رسیدہ شخص بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Tom Jones becomes oldest man to top UK album chart

لندن: ٹام جونز 80 سال کی عمر میں برطانیہ کے البم چارٹ میں سب سے عمر رسیدہ شخص بن گئے ،پسندیدگی پر مداحوں سے اظہارتشکر۔

ٹام جونز 1965میں اپنے کیریئر کے آغازکے 56 سال بعد پہلی بار برطانیہ میں میوزک چارٹ پر ٹاپ پوزیشن پر آئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میوزک چارٹ میں ٹاپ پر آناناقابل یقین تھا۔ مجھے ہر ایک پر فخر ہے جس نے اس موسیقی کو تخلیق کرنے میں میری مدد کی۔

ان کا کہنا ہے کہ میرے لئے خوشی کی بات یہ ہے کہ لوگوں نے میرے میوزک کو پسند کیا اور عوام کی پسندیدگی پر ہمیشہ کے لئے شکر گزار ہوں۔

چند روز قبل ٹیلر سوئفٹ کا البم فیئرلیس برطانیہ میں میوزک چارٹ میں ٹاپ پر تھا، امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے 2008ء کے ہٹ البم فِیئرلیس کو دوبارہ ریکارڈنگ کے بعد ایک نئے ورژن کی صورت میں ریلیز کیا تھا۔

موجودہ البم میں فیئرلیس کے 2008ء کے ورژن سے 13 گیت لیے گئے ہیں جبکہ 6 نئے گانے بھی شامل کیے گئے ہیں جو ریکارڈ کے پلاٹینم ورژن کا حصہ ہیں جس میں ٹوڈے واز اے فیئری ٹیل نامی گانا بھی شامل ہے۔

ٹیلر سوئفٹ نے ایک نیا گانا مسٹر پرفیکٹلی فائن ریلیز کیا تھا جو فیئرلیس کا پہلا گانا تھا۔ ٹوئٹر پر بھی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ گانا 2008ء میں ریلیز کیا گیا تھا لیکن البم میں شامل نہیں کیا جاسکاتھا۔

Related Posts