بھارتی اداکار رشی کپور کی پہلی برسی پر آن لائن پوجا پاٹ کا انعقاد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Neetu Singh sets up ‘online rituals’ for Rishi Kapoor on his first death anniversary

ممبئی :بالی وڈ اداکار رشی کپور کی پہلی برسی پراہلیہ نیتو کپور اور بیٹے رنبیر کپور نے آن لائن پوجا پاٹ رکھی،بیٹی کے جذباتی پیغام نے مداحوں کو بھی غمگین کردیا۔

30 اپریل 2020 کو رشی کپور چل بسے تھے اور ان کی پہلی برسی پر نامور شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی یادیں تازہ کی گئیں جبکہ کورونا کی بدتر صورتحال کے پیش نظر نیتو کپور اور بیٹے رنبیر کپور نے پہلی برسی پر آن لائن پوجا پاٹ رکھی ،اس ورچوئل پوجاپاٹ میں خاندان کے افراد شریک ہوئے۔

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی بیٹی ردھیما کپور کی جانب سے اپنے والد کی پہلی برسی کے موقع پر جذباتی پیغام سامنے آیا ہے۔ردھیما کپور نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ہے جس میں ایک تصویر اْن کے بچپن کی ہے جبکہ دوسری تصویر رشی کپور کی موت سے پہلے کی ہے۔

رشی کپور کی بیٹی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اگر میں آپ کو دوبارہ سْن سکوں تو مجھے ایک بار مْشک کہنا۔‘ردھیما کپور نے لکھا کہ ’آپ کو کبھی فراموش نہیں کیا گیا اور نہ ہی کبھی کریں گے۔

بالی ووڈ اداکار کی بیٹی نے لکھا کہ ’آپ ہمارے دلوں کے قریب ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔‘اْنہوں نے مزید لکھا کہ ’جب تک کہ ہم دوبارہ ملاقات نہ کریں تب تک چلیں اور اپنی زندگی میں ہماری رہنمائی کریں۔‘آخر میں ردھیما کپور نے لکھا کہ ’میں آپ سے ہمیشہ پیار کرتی رہوں گی‘۔

Related Posts