ہرارے ٹیسٹ، پاکستان کو زمبابوے کے خلاف پہلی اننگز میں 250 رنز کی برتری حاصل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہرارے ٹیسٹ، پاکستان کو زمبابوے کے خلاف پہلی اننگز میں 250 رنز کی برتری حاصل
ہرارے ٹیسٹ، پاکستان کو زمبابوے کے خلاف پہلی اننگز میں 250 رنز کی برتری حاصل

ہرارے: پاکستانی کرکٹ ٹیم زمبابوے کی پہلی اننگز 176 رنز کے جواب میں پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں فواد عالم کی شاندار بلے بازی کے باعث 426 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ہرارے میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو فواد عالم 108 اور حسن علی 21 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے،  تاہم حسن علی 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

آنے والے نئے بلے باز نعمان علی تھے جو پہلی ہی گیند ہو گئے ۔ ساجد علی بھی صرف 7 رنز اسکور ہی کرپائے۔ پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فواد عالم تھے جنہوں نے 20 چوکوں کی مدد سے 140 رنز اسکور بنائے تھے۔

زمبابوے جانب سے سب سے نمایاں  باؤلر بلیسنگ موزارابانی رہے جنہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ڈونلڈ ٹریپانو نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلی اننگز میں 250 رنز کی سبقت حاصل کر لی ہے۔ زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاہین آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

Related Posts