وزیراعظم نے انتخابات اصلاحات پر اپوزیشن کو ساتھ بیٹھنے کی دعوت دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹرین حادثہ، وزیرِ اعظم عمران خان کا ریلوے لائنز میں نقائص پر تحقیقات کا حکم
ٹرین حادثہ، وزیرِ اعظم عمران خان کا ریلوے لائنز میں نقائص پر تحقیقات کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران نے انتخابی اصلاحات کے مسئلے پر اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ بیٹھنے کی دعوت دے دی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے شفاف انتخابات کے لیے ہمیں الیکٹرک ووٹنگ مشین کے استعمال کی جانب جانا ہوگا، اگر انتخابات شفاف ہوں گے تو ہی جمہوریت مضبوط ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ این 249 کے ضمنی انتخاب میں کم ٹرن آؤٹ رہا، کم ٹرن آؤٹ کے باوجود تمام جماعتیں دھاندلی کےالزامات لگا رہی ہیں۔ سینیٹ الیکشن اور ڈسکہ ضمنی انتخاب میں بھی یہی ہوا تھا۔ 1970 کے سوا ہر الیکشن میں دھاندلی کا شور اور نتائج پر سوالات اٹھائے گئے۔

 

ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کا کہنا ہے کہ 2013 الیکشن میں 133 حلقوں پر انتخابی عذرداری کی شکایات سامنے آئیں تھی، ہم نے 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا چاروں میں دھاندلی ثابت ہوئی، دھاندلی کے خلاف جوڈیشل کمیشن بنوانے میں سال لگا، 126 دن دھرنا دینا پڑا، جوڈیشل کمیشن نے 2013 کے انتخابات میں 40 خامیوں کی نشاندہی کی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے ٹھوس انتخابی اصلاحات نہیں کی گئیں، اگر الیکشن کی ساکھ برقرار رکھنا ہے تو ہمیں ووٹنگ مشین اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب جانا ہوگا، اپوزیشن کو دعوت ہےکہ انتخابی اصلاحات پر ہمارے ساتھ بیٹھیں، اپوزیشن ساتھ بیٹھ کرالیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ماڈل کاانتخاب کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ نے 2020 کا امریکی الیکشن متنازع بنانے کی ہر ممکن کوشش کی، ٹیکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے کوئی انتخابی بے ضابطگی ثابت نہ ہوسکی، ایک سال سے اپوزیشن کو کہہ رہےہیں انتخابی اصلاحات میں ہمارا ساتھ دے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت انتخابی نظام میں اصلاحات کےلیےپرعزم ہے، ٹیکنالوجی کےاستعمال سے انتخابی نظام میں شفافیت آئےگی، انتخابات شفاف ہونگے تو ہی جمہوریت مضبوط ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 249 کا ضمنی انتخاب، مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور

Related Posts