بینک الحبیب لمیٹڈ کا 4اعشاریہ 60ارب کے منافع کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bank AL Habib posts Rs 4.60 billion profit after taxation

کراچی: بینک الحبیب لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31 مارچ 2021ء کو ختم ہونیوالی سہ ماہی مدت کیلئے بینک کے مالی نتائج کا اعلان کردیا ہے، بینک کے مطابق ٹیکس کی کٹوتی کے بعد بینک کا منافع4اعشاریہ 60 ارب روپے رہا جوکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 60اعشاریہ 90 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

ٹیکس سے قبل بینک کا منافع 7.06ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 47.36فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فی حصص آمدنی 4.14روپے ہوگئی ہے جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کیلئے 2.57فی شیئر تھی۔

نیٹ مارک اپ آمدنی پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16.56 فیصد بڑھ کر13.11ارب روپے ہوگئی جو بینک کی پائیدار گروتھ برقرار رکھنے میں بینک کی کامیابی کی عکاسی کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے 15 اور ساڑھے 7 ہزار کے بانڈز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

کورونا وائرس کے دوران مشکل حالات اور مفت آن لائن پیشکشوں کے باوجود بینک 2020ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابے میں اپنی فیس اور کمیشن کی آمدنی میں 38.23فیصد اضافہ کرنے میں کامیاب رہا۔

کل اثاثہ جات 1.61کھرب روپے تک پہنچ گئے جس سے 31دسمبر 2020کے مقابلے میں 5.65فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے،بینک نے کوریج ریشیوکا تناسب 182.87فیصد حاصل کیا جو عدم ادائیگی کرنے والے قرضوں کے بارے میں اختیار کردہ مستحکم حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔

Related Posts