این اے 249ضمنی انتخاب،ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: این اے 249ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم،ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری، فیصل واوڈا کی خالی کردہ نشست پر پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی، ن لیگ، پی ایس پی، ٹی ایل پی اور ایم کیو ایم کے امیدوار مدمقابل ہیں۔

آج ووٹنگ کے دوران حلقے میں کچھ مقامات پرانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی۔ایک پولنگ اسٹیشن پر پریزائڈنگ آفیسر نے دو بجے ہی فارم 45 پر پولنگ ایجنٹس سے دستخط کرالیے۔

پی ایس پی کے رہنما حسان صابر نے فارم منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جس پر دستخط شدہ فارم 45 منسوخ کردیے گئے۔ اس دوران الیکشن کمیشن نے دوران پولنگ پی ٹی آئی کے 6 ارکان اورن لیگ کے کھیل داس کوہستانی کو حلقے سے نکل جانے کا حکم دیا۔

این اے 249ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ صبح 8بجے شروع ہوئی، جو بغیر کسی وقفے شام 5بجے تک جاری رہی۔ اس دوران بعض مقامات پر بد نظمی کی شکایات بھی موصول ہوئیں۔

این اے 249کی خالی نشست پر تحریک انصاف کے امجد اقبال، مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل، پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل اور پاک سرزمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔

پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اب ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوچکا ہے، یہ نشست پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

Related Posts