کراچی: شہر قائد میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، ڈی سی ساؤتھ کے مطابق ضلع جنوبی میں مجموعی طور پر 193 دکانیں، 4ریسٹورینٹ سیل کردیئے گئے جبکہ 161,000 کے جرمانے عائدکئے گئے۔
کمشنر جنوبی ارشاد علی سوڈھر کی سخت ہدایت پہ ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کے کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔
ضلع جنوبی میں روزمرہ کی استعمال کی اشیاء گورنمنٹ پرائز لسٹ پر فروخت نہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنرز نے 30 دکانوں پر1,37,000 روپے کے جرمانے عائد کئے۔ جن
اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ مشعل نعیم نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر میٹھادر کی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ٹیکسٹائل پلازہ سمیت 150 سے زائد دکانوں کو سیل کردیا۔
اسسٹنٹ کمشنر صدر شیرینہ جونیجو نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر صدر کی علاقے میں وال کلاک مارکیٹ سمیت 11 دکانوں کو سیل کردیا اور 10,000 کی جرمانے بھی عائد کئے۔
اسسٹنٹ کمشنر گارڈن ڈاکٹر عامر نظیر نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر نیپئر کے علاقے میں کڈز پلے لینڈ سمیت 2دکانوں کو سیل کردیا۔
مختیار کار لیاری سلیم گڈانی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے بغدادی کے علاقے میں 4ریسٹورنٹس کو سیل کردیا، 14,000 کی جرمانے بھی عائد کئے۔
تمام کارروائیاں سماجی فاصلے فیس ماسک استعمال نہ کرنے ٹائم اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کی گئیں،ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔