بھارتی مسلم نوجوان نے آکسیجن سلنڈر کی مفت فراہمی کے لیے قیمتی گاڑی بیچ دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی مسلم نوجوان نے آکسیجن سلنڈر کی مفت فراہمی کے لیے قیمتی گاڑی بیچ دی
بھارتی مسلم نوجوان نے آکسیجن سلنڈر کی مفت فراہمی کے لیے قیمتی گاڑی بیچ دی

اترپردیش: بھارتی ریاست اترپردیش میں کورونا کے مریضوں کو مفت آکسیجن سلنڈرز فراہم کرنے والے مسلمان نوجوان شاہنواز شیخ نے اپنی قیمتی کار اور گھر کے زیورات تک بیچ دیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے علاقے اعظم گڑھ کے 31 سالہ مسلم نوجوان شاہ نواز شیخ کے چرچے ہورہے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے بھی مریضوں کو مفت آکسیجن سلنڈرز فراہم کرنے پر شاہنواز شیخ کو آکسیجن مین کا خطاب دیا ہے۔

شاہنواز شیخ اب تک 4 ہزار سے زائد مریضوں کو آکسیجن سلنڈرز فراہم کرچکے ہیں۔ سلنڈرز کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے انہیں اس کام کے لیے باقاعدہ ایک ٹیم تشکیل دینی پڑی جو 24 گھنٹے دو شفٹوں میں کام کرتی ہے۔ ٹیم کے ارکان کو بھی دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک سلنڈرز مریضوں تک پہنچاتے اور لاتے ہیں اور دوسری سلنڈرز میں آکسیجن گیس بھرواتی ہے۔

شاہنواز شیخ کورونا کی ابتدا میں گھر کے قریب غریب بستی میں راشن کی تقسیم کیا کرتے تھے کہ اس دوران ان کی دوست کی حاملہ بہن رکشے میں اسپتال جانے کے دوران آکسیجن کی کمی کے باعث ہلاک ہوگئیں اور اس واقعے نے دونوں دوستوں کی زندگی کا مقصد ہی بدل دیا اور دونوں نے مریضوں کو آکیسجن سلنڈرز کی مفت فراہمی کا بیڑہ اٹھا لیا ہے۔

شاہنواز شیخ کا میڈیا سے گفتگو کہنا تھا کہ 3 ماہ قبل آکسیجن کے لئے روزانہ 50 کالوں کا جواب دے رہا تھا جب کہ اب 500 سے 600 کال آتی ہیں۔ بڑھتی ہوئی مانگ اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے مجھے اپنی کار 22 لاکھ میں فروخت کرنا پڑی اس سے بھی کام نہ بنا تو سونے کی چین بیچ دی۔ اچھی بات یہ ہے کہ آکسیجن والے مجھ سے فی سلنڈر 300 روپے لیتے ہیں اور باقیوں سے 500 سے 600 لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 249 کا ضمنی انتخاب، پولنگ کے روز ضلع کیماڑی اور غربی میں عام تعطیل کا اعلان

Related Posts