کورونا وائرس، برطانیہ کی جانب سے پہلی امدادی کھیپ بھارت پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس، برطانیہ کی جانب سے پہلی امدادی کھیپ بھارت پہنچ گئی
کورونا وائرس، برطانیہ کی جانب سے پہلی امدادی کھیپ بھارت پہنچ گئی

نئی دہلی:کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال کے بعد برطانیہ کی بھیجی گئی امداد بھارت پہنچ گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے سنگین حالات سے نمٹنے کے لیے بھیجی گئی امداد بھارت پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث برطانیہ کی جانب سے بھارت کو بھیجی گئی امداد کی پہلی کھیپ میں 100 وینٹیلیٹرز، 95 آکسیجن سلنڈرز اور ضروری ادویات شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا تھا کہ وہ بھارت کو 600 طبی آلات بطور امداد بھیجیں گے جن میں 300 سے زائد آکسیجن سلنڈرز شامل ہیں۔

بھارت کو امداد کی نو کھیپ بھیجی جائیں گی جس میں سے پہلی کھیپ منگل کی صبح دہلی پہنچ گئی۔بھارت میں کورونا وبا کی دوسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے، ہزاروں لوگ اس وباء کے باعث مرچکے ہیں۔

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں یومیہ متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے زائد ہے۔بھارت میں آکسیجن کی فراہمی کا سنگین بحران ہے اور حکومت اس سے نمٹنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

شوبز اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات بھی امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں، جبکہ پاکستانی شوبز اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے دعائیہ پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Related Posts