گریمی ایوارڈ یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ بلی آئلش اپنے نئے گانے ہیپیر دین ایورکا ٹیزر مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔
گلوکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کیلئے اپنی تصویر پوسٹ کرنے کے ساتھ لکھا کہ چیزیں آرہی ہیںجبکہ اس سے قبل انہوں نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ہیپیر دین ایورگانے کی جھلک دکھائی تھی۔
امریکی پاپ گلوکارہ بلی آئلش نے دسمبر 2019 میں 18 ویں سالگرہ مناتے وقت معروف ہولی وڈ جاسوس فلم ’جیمز بانڈ‘ کے ساتھ گانا تیار کرنے کا معاہدہ کرکے نیا ریکارڈ بنایا تھا۔
بلی آئلش پہلی خاتون گلوکارہ تھیں جنہوں نے 18 سال کی عمر میں ’جیمز بانڈ‘ سیریز کی 25 ویں فلم کے لیے بھائی کے ساتھ مل کر گانا بنانے کا معاہدہ کیا تھا۔
اس سے قبل بھی بلی آئلش محض 17 سال کی عمر میں کئی ریکارڈ بنا چکی تھیں اور وہ پہلی خاتون گلوکارہ بنی تھیں۔