ڈرامہ سیریل چپکے چپکے میں مینو اور فاضی کی شادی پرمداح خوش، میمزکے ڈھیرلگادئیے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ سیریل چپکے چپکے میں مینو اور فیضی کی شادی پرمداح خوش، میمزکے ڈھیرلگادئیے
ڈرامہ سیریل چپکے چپکے میں مینو اور فیضی کی شادی پرمداح خوش، میمزکے ڈھیرلگادئیے

ڈرامہ سیریل چپکے چپکے میں مرکزی کردار مینو اور فاضی کی شادی پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے میمز کے انبار لگا دئیے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ڈرامے کے نئے موڑ کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چند ایک تنقیدی پہلوؤں کے علاوہ ڈرامہ سیریل چپکے چپکے کے اداکارعوام کو بہترین تفریح کا سامان مہیا کر رہے ہیں۔ تازہ ترین قسط گزشتہ شب نشر کی گئی جس کے نتیجے میں ڈرامہ نئے مرحلے میں داخل ہوگیا۔

ڈرامے کے مرکزی کردار فاضی اور مینو شادی کے بندھن میں بندھ گئے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ان کے منگیتر دھوکے باز تھے جس سے فاضی کا دل بکھر گیا اور مینو کو پڑھائی دوبارہ گلے پڑ گئی۔ ڈرامے کے مرکزی کردار پریشان ہوگئے۔

دوسری جانب ڈرامے کے مداحوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کیونکہ دونوں پسندیدہ کردار ایک ساتھ دیکھے جاسکیں گے۔ تخلیقی ذہن رکھنے والے مداحوں نے فاضی اور مینو کی شادی پر کھل کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میمز تخلیق کیں۔

خود مینو کا کردار ادا کرنے والی عائزہ خان نے عثمان خالد بٹ کی ایک پوسٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ خوشی کے فوارے تو یہاں اٹھ رہے ہیں۔ شرم نہ آئی مجھ معصوم سے دھوکے سے شادی کرکے، کیا منہ دکھاؤں گی سہیلیوں کو؟ فاضی اور مینو کے نکاح کے بعد مداح آئندہ قسطوں کیلئے پر جوش ہوگئے۔ 

https://twitter.com/diyarocks20/status/1386760293741731844

https://twitter.com/stansahad/status/1386764073698828295

https://twitter.com/NilChatt23/status/1386969180738441217

یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس نے  گھوسٹ لیب کا ٹریلر جاری کردیا، آئندہ ماہ ریلیز کا اعلان

Related Posts