معروف امریکی پاپ گلوکار کے جوتے ریکارڈ قیمت 18 لاکھ ڈالرز میں فروخت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف امریکی پاپ گلوکار کے جوتے ریکارڈ 18 لاکھ ڈالرز میں فروخت

معروف امریکی پاپ گلوکار اور ریپر کانیے ویسٹ کے جوتے 18 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئے جو گزشتہ ریکارڈ کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ رقم ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس اگست کے دوران امریکی گلوکار کے جوتے کرسٹی نیلامِ عام کے دوران 6 لاکھ 15 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئے۔ حال ہی میں جوتوں کی فروخت کا ریکارڈ متعدد بار ٹوٹا جو 10 سال قبل محدود مارکیٹ سمجھی جاتی تھی۔

حالیہ پیش رفت کے مطابق معروف فنکاروں کے جوتے خریدنے کیلئے عام شائقین کے علاوہ اہم خریدار اور کلیکٹرز بھی دلچسپی لینے لگے ہیں جس سے جوتوں کی فروخت میں تیزی اور قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اس حوالے سے معروف برانڈ سودبیز کا کہنا ہے کہ معروف امریکی گلوکار کے جوتوں کی فروخت 18 لاکھ ڈالرز میں ہوئی جو آج تک ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ قیمت ہے۔ یہ وہ پہلے جوتے ہیں جن کی قیمت 10 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

سن 2008ء میں گریمی ایوارڈز کے دوران معروف امریکی گلوکار کانیے ویسٹ نے یہ جوتے پہنے تھے۔ تقریب کے دوران ہے ماما اور اسٹرونگر نامی گانوں پر پرفارمنس دی گئی جس پر انہیں بہت سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: علی گل پیر نے خواتین کو مردوں سے زیادہ معاون قراردیدیا

Related Posts