کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ اور این اے249میں امیدوارسیدمصطفی کمال نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی راتوں رات سڑکیں بنا کر اپنے بے ایمان ہونے کا ثبوت دے رہی ہے، میں لعنت بھیجتا ہوں، ایسے نظام پر جو بھائی کو بھائی سے لڑائے۔
2016میں جب پاکستان آیا، تب بھائی کو بھائی سے لڑایا جاتا تھا،مجھے انیس قائمخانی کو طرح طرح کی آفر ہوئی،پانچ سال بعد میرا خواب پورا ہو،ا تمام قومیتوں کے لوگ ایک ساتھ ہیں، اللہ کا شکر ہے تم نے طعنے سنے، لیکن ثابت قدم رہے۔
بلدیہ میں مہاجر، پنجابی، پٹھان بارڈر بنے ہوئے تھے، اللہ نے ہمیں کامیابی دی ہے۔کراچی کے حلقہ این اے 249 میں رات گئے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہاں انسانوں سے انسان کو مروایا گیا۔ لوگ پنجاب سے جہاز بھر بھر کے افسوس کرنے بلدیہ آتے تھے۔
مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس پی نے بلدیہ سے لسانیت ختم کردی۔ پانی اور بجلی سب کی ضرورت ہے۔ آج کے دور میں دنیا پرٹوکول کے پیچھے اور پی ایس پی انسانوں کو جوڑنے کے پیچھے ہیں۔ بلدیہ میں لسانی سیاست بند ہوگئی۔
مصطفی کمال نے کہا کہ لوگوں کو جھگڑوں میں الجھایا گیا۔ آج لوگ بے خوف ہیں۔ بلدیہ ٹاؤن میں چالیس سال بعد پختون مہاجروں کے علاقوں میں آگیا۔ این اے 249 ایک سیٹ کا الیکشن نہیں پاکستان بھر کا الیکشن ہے۔
یہاں بلوچی، پنجابی، ہزارے وال، پٹھان، میانوالی، مہاجر، سرائیکی، کرسچن مسلم ہندو سب موجود ہیں۔پی ایس پی سربراہ نے کہاکہ حلقہ 249 اصل منی پاکستان ہے۔ تمام پارٹیوں نے الیکشن ملتوی کروانے کے لئے خط لکھ دیا، الیکشن ملتوی کرو۔
پی ایس پی کہتی ہے وقت پر الیکشن ہوگا۔ بلدیہ میں ایک سال میں چھ گھنٹے پانی آتا ہے۔ یہ علاقہ پاکستان کا ستر فیصد ریونیو دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پی ایس پی کے رجحان کی وجہ سے سڑکیں بننا شروع ہوگئیں، پانی کی لائنیں آگئیں۔
پیپلز پارٹی نے راتوں رات سڑکیں بنا کر اپنے بے ایمان ہونے کا ثبوت دے رہی ہے۔ ایک سال الیکشن نہ ہو ہم کہیں نہیں جائیں گے۔ لوگوں کے پاس پہلے آپشن نہیں تھا۔
انہوں نے کہاکہ میرے دور میں بلدیہ اتنا برا نہ تھا۔ بلدیہ کا چوکیدار چور ہے۔ اب یا تو چوکیدار تبدیل ہوگا۔ ورنہ ہم چوکیدار کو پانی کی لائن کے نیچے دبائیں گے۔