امریکی ماڈل بیلا نے چھوٹی بہن کو سالگرہ کے موقعے پر مبارکباد کا پیغام بھیج دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی سپر ماڈل بیلا نے چھوٹی بہن کو سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام بھیج دیا
امریکی سپر ماڈل بیلا نے چھوٹی بہن کو سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام بھیج دیا

امریکی سپر ماڈل بیلاحدید نے اپنی چھوٹی بہن گگی کو سالگرہ کے موقعے پر مبارکباد کا پیغام بھیجتے ہوئے بہن سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں سالگرہ کے موقعے پر پیغام ارسال کرتے ہوئے بیلا نے کہا کہ ایک ماڈل کے طور پر میں جو زندگی گزار رہی ہوں، وہ آپ کے بغیر ممکن نہیں تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bella ???? (@bellahadid)

اپنی بہن کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے امریکی سپر ماڈل بیلا نے کہا کہ آپ نے مجھے جو کچھ سکھایا اور جس طریقے سے میری مدد کی، اس کیلئے میں آپ کی شکر گزار رہوں گی۔ انہوں نے بہن سے محبت کا اظہار بھی کیا۔

بیلا کی چھوٹی بہن گگی نے گزشتہ برس ستمبر میں اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے موقعے پر اسے خوش آمدید کہا۔ جمعے کے روز نیویارک میں گگی نے اپنی 26ویں سالگرہ اپنی بیٹی کائی، اہلِ خانہ اور دوستوں کے ہمراہ منائی۔

انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں بیلا کی چھوٹی بہن نے پھولوں کا وہ خوبصورت تحفہ بھی شیئر کیا جو زین نے گگی کو دیا تھا۔ امریکی ماڈل گگی نے اپنے شوہر زین کے علاوہ دیگر دوستوں سے حاصل ہونے والے تہنیتی پیغامات بھی شیئر کیے۔ 

گگی کی والدہ یولندہ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی بیٹی کے بچپن کی تصاویر شیئر کیں اور سالگرہ کے موقعے پر امریکی ماڈل کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جب میں نے تمہیں ماں بنتے ہوئے دیکھا تو میرا سر فخر سے بلند ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: حرا مانی کی  موزوں کے ساتھ نئی تصویر جاری، مداحوں کے دلچسپ تبصرے 

Related Posts