شہباز شریف اگر نواز شریف سے الگ ہو جاتے تو آج وزیراعظم ہوتے، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے آزاد کشمیر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی ویڈیو شیئر کردی
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے آزاد کشمیر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اگر نواز شریف سے الگ ہو جاتے تو آج وزیراعظم ہوتے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا اس لیے عوام کی صحت کے لیے کراچی کا دورہ منسوخ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کراچی کا دورہ منسوخ کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کراچی  جانا تھا اور این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے مہم میں شامل ہونا تھا ۔

مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں میں کورونا وائرس میں بہت تیزی آئی ہے، عوام کی زندگی اور صحت کے تحفظ کی خاطر نوازشریف اور شہبازشریف سے مشاورت کے بعد کراچی کا دورہ منسوخ کیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ این اے 249 کے مسائل سے آگاہ ہیں، وہاں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے، مفتاح اسمٰعیل اگر پانی کی فراہمی کا وعدہ کررہے ہیں تو ضرور پورا کریں گے،  مفتاح اسمٰعیل محنتی اور اعلیٰ تعلیم یافتہ آدمی ہیں۔

این اے 249 کے گذشتہ انتخاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف وہ الیکشن جیت چکے تھے چند سو ووٹوں کی دھاندلی کرکے ہرایا گیا، دھاندلی کے ذریعے جن کو مسلط کیا گیا ان کی کارکردگی عوام نے دیکھ لی۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کا حل مسلم لیگ ن کے پاس ہے، ماضی میں ن لیگ نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، ن لیگ بلدیہ کے عوام کے مسائل کو جانتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ این اے 249 کے عوام اپنے دوست کو پہچانیں، این اے 249 کا دل آج بھی نواز شریف اور شہبازشریف کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ دھاندلی والوں نے 249 کے عوام کا کبھی حال نہیں پوچھا، مجھے کراچی کی ترقی سے متعلق بات کرنی ہے لیکن مجھے کسی پر کیچڑ نہیں اچھالنا۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم آج بھی کھڑی ہے، رمضان کے بعد نئی حکمت عملی کا فیصلہ ہوگا، عوام میں حکومت مخالف جذبات ابھر رہے ہیں پی ڈی ایم تحریک سے حکومت لرزتی رہی، پی ڈی ایم عوامی توقعات کے مطابق فیصلے کرے گی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ شہبازشریف آج بھی نواز شریف اور جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں، شہبازشریف اگر تھوڑی بھی آمادگی ظاہر کرتے تو آج وزیر اعظم ہوتے۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف، شہباز شریف ،مریم نواز اور حمزہ متحد ہیں اور رہیں گے۔

Related Posts