بالی ووڈ اداکار ورون دھون 34 سال کے ہوگئے، سالگرہ پر مبارکباد کے پیغامات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bollywood actor Varun Dhawan turns 34

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ورون دھون آج کل 34 سال کے ہوگئے ہیں،سالگرہ کے موقع پر دوست احباب اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

ارجن کپور نے ورون دھون کے لئے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی جبکہ دیگرمشہور شخصیات اور مداحوں نے بھی سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ ٹائیگر شروف نے بھی ورون دھون کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arjun Kapoor (@arjunkapoor)

بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور نتاشا دلال رواں سال 24 جنوری کوشادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے،دونوں نے پرانی دوستی کو شادی کے رشتے میں بدل دیا۔

اداکار کی شادی کی تقریبات مہاراشٹرا کے علی باغ کے مینشن ہاؤس میں ہوئی جہاں دونوں نے قریبی رشتے داروں اور فلمی شخصیات کے سامنے شادی کی رسومات کو ادا کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نے رات 8 بجے پھیرے لیے اور یوں ان کی پرانی دوستی شادی کے رشتے میں بدل گئی۔ورون اور ان کے خاندان کے افراد نے منیش ملہوترا کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پہنے جبکہ دلہن نے شادی پر خود کے ہی ڈیزائن کردہ عروسی جوڑا زیب تن کیا۔

Related Posts