پولیس مقابلے میں جاں بحق شخص کی بیوہ کی وزیراعظم سے انصاف کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس مقابلے میں جاں بحق شخص کی بیوہ کی وزیراعظم سے انصاف اپیل
پولیس مقابلے میں جاں بحق شخص کی بیوہ کی وزیراعظم سے انصاف اپیل

اسلام آباد: پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے راولپنڈی کے رہائشی چوہدری زاہد محمود کی بیوہ شاہدہ چوہدری نے وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل کردی۔ شاہدہ چوہدری کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔

ایم ایم نیوز کو وقوعہ کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے شاہدہ چوہدری کا کہنا تھا کہ پولیس نے میرے خاوند کو تشدد کے بعد جعلی مقابلے میں قتل کیا تھا۔ شاہدہ خاتون کا کہنا تھا کہ جس رات پولیس اہلکار نے میرے خاوند کو اٹھانے کےلیے گھر پر چھاپہ مارا تو انہوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

شاہدہ چوہدری کا بتاتا تھا کہ پولیس اہلکار جاتے ہوئے گھر سے 25 لاکھ روپے نقد، 60 تولے طلائی زیورات، زمین کی رجسٹریاں، کاغذات اور موبائل فونز اٹھا کرلے گئے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ پولیس نے میرے شوہرکو قتل کیا اور الزام یہ لگایا کہ انہوں نے پولیس انسپکٹر میاں عمران کا قتل کیا تھا۔ حالانکہ انکے پاس کوئی ثبوت یا گواہ موجود نہیں تھا ۔ میاں عمران کے قتل کی ایف آئی آر تھانہ سول لائن میں درج ہوئی تھی جس میں کسی ملزم کا نام شامل نہیں تھا۔

شاہدہ چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر ان کے شوہر نے کوئی جرم کیا بھی تھا تو پولیس ان کو قانون کے مطابق سزا دلواتی۔ شاہدہ چوہدری نے وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے گا اور ہمارے گھر سے جو نقدی اور زیورات پولیس اہلکار اٹھا کر لے گئے تھے وہ برآمد کرائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : نیازی حکومت نے زراعت کا شعبہ تباہ کرکے رکھ دیاہے، بلاول بھٹو

Related Posts