کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے ملک میں کورونا وائرس کی بگڑی ہوئی صورتحال کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی اے اے کی نئی ٹریول ایڈوائزری کے تحت کیٹیگری ‘سی’ میں شامل 23 ممالک کے مسافروں کی آمد پر پابندی میں توسیع کردی گئی۔ سفری پابندیوں کا اطلاق 30 اپریل تک نافذ العمل رہے گا۔
سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ نئی ٹریول ایڈوائزری نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلوں کے تناظر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کیٹیگری سی میں بھارت ، برازیل ، جنوبی افریقہ اور زمبابوے سمیت 23 ممالک شامل ہیں۔ سی کیٹیگری ممالک سے آمد کی اجازت این سی او سی کے این او سی سے مشروط قرار دی گئی ہے۔
مذکورہ کیٹیگری کے ممالک میں موجود پاکستانی، نائیکوپ اور پی او سی کارڈ ہولڈرز پاکستانی کی آمد پر بھی پابندی برقرار رہے گی، سفری پابندیوں پر نظرثانی 28 اپریل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت کا توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی جائیداد نیلامی کا حکم