دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کو 19رنز سے شکست

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کو 19رنز سے شکست
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کو 19رنز سے شکست

ہرارے: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے نے پاکستان کو 19رنز سے شکست دے دی،تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 19 رنز سے ہراکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 118 رنز بنائے، پاکستان کی پوری ٹیم صرف 99 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور اسکور کا سامنا نہ کرسکی۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور بابر اعظم نے کیا،تاہم اوپنرز بڑی شراکت داری قائم کرنے میں ناکام رہے۔

محمد رضوان 13 اور ون ڈاؤن آنے والے فخر زمان صرف 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ کپتان بابر اعظم نے 41 رنز کی اننگز کھیلی، چوتھے نمبر پر آنے والے محمد حفیظ بھی وکٹ پر کھڑے نہ رہ سکے اور صرف 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

محمد حفیظ کے بعد آصف علی بھی صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے، جب کہ قومی ٹیم کے 3 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 99 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس کے جواب میں زمبابوے کی جانب سے اننگز کا آغاز ٹیناشے اور برینڈن ٹیلر نے کیا، قومی ٹیم کی مضبوط بولنگ کے سامنے میزبان ٹیم کا کوئی کھلاڑی زیادہ دیر تک کھڑا نہ رہ سکا۔اورخاطر خواہ اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

Related Posts