راولپنڈی میں کھیل کے میدانوں کی سطح ہموار کرنے کاکام شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

playgrounds in Rawalpindi

راولپنڈی:حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے خدمت آپکی دہلیزپر پروگرام پر عملدرآمد کاآغاز کردیا۔

پہلے مرحلے میں ضلع راولپنڈی میں کھیل کے میدانوں کی سطح ہموار کرنے کاکام شروع کردیاگیا ہے، دوسرے مرحلے میں تزئین وآرائش، صفائی اورشجرکاری مہم شروع کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر حکومتی مشینری کو متحرک کرنے کیلئے پنجاب میں خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت 15ہفتوں میں سرکاری معمولات کے علاوہ اب ادارے مخصوص ٹاسک بھی پورے کرینگے اور عوام کی خدمت کے لئے سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر اور موثر بنایا جائے گا۔

تمام صوبائی محکمہ جات کو عوامی ضروریات کے مطابق ٹارگٹ دئیے گئے ہیں، ہر ہفتے دئیے گئے ٹارگٹ پر براہ راست عوام، سرکاری اداروں اورتھرڈ پارٹی سے فیڈ بیک لیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:متعدد کرکٹ کلبز کی درخواست پر پی سی بی نے کلب رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھول دیا

ضلع راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شمس توحیدعباسی نے پی ایم یو کے اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر اور سیکریٹری اسپورٹس بھوربن کرکٹ گراؤنڈ، سوار محمد حسین شہیدکرکٹ وفٹبال گراؤنڈ اور میونسپل فٹبال اسٹیڈیم کادورہ کیا۔

ڈی ایس او شمس توحیدعباسی نے بتایاکہ ضلع بھر میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سمیت کھیلوں کی 21 بڑی سہولیات ہیں جہاں پہلے مرحلے میں میدانوں کی سطح ہموار کی جارہی ہے۔

دوسرے مرحلے میں رنگ وروغن سمیت تزئین وآرائش، صفائی اورشجرکاری کی جائیگی اوراس سارے عمل کی نگرانی سیکریٹری اسپورٹس پنجاب فوادہاشم ربانی اورڈویژنل اسپورٹس افسر منظر شاہ کررہے ہیں۔

Related Posts