کراچی میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 300 اربن فاریسٹ لگائے جائیں گے۔لئیق احمد

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 300 اربن فارسٹ لگائے جائیں گے۔لئیق احمد
کراچی میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 300 اربن فارسٹ لگائے جائیں گے۔لئیق احمد

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ کراچی میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 300 اربن فاریسٹ لگائے جائیں گے جس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے گزشتہ روز میٹرو پول ٹرائی اینگل پر پہلے میاواکی فاریسٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے لئیق احمد نے کہا کہ کراچی میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 300 اربن فاریسٹ لگانے کا آغاز کیا گیا ہے۔ ہیٹ اسٹروک اور بارشوں کی کمی جیسے مسائل سے نمٹنے میں جنگلات مدد فراہم کریں گے جس سے ماحول میں بہتری آئے گی اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔

گفتگو کے دوران ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی اربن فاریسٹ لگانے میں تکنیکی معاونت فراہم کر رہی ہے جبکہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کی مالی معاونت شامل ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر طٰحہ سلیم، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن خالد خان، فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے امین عطاری، ڈائریکٹر پارکس جنید اللہ خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی رو سے کراچی میں کل 300 میاواکی فاریسٹ لگائے جائیں گے جس کا آغاز گزشتہ روز ہوا۔ یہ فاریسٹ ایسی جگہوں پر لگائے جاتے ہیں جہاں ٹریفک اور ہجوم زیادہ ہو، ایک مربع میٹر میں 9 درخت لگائے جاتے ہیں۔میٹروپول ٹرائی اینگل میں 90 درخت لگائے جا رہے ہیں جن میں کا ٹیا پام، سلک فلاکس ٹری، املتاس، کچنار، یوجنا، کاشیا اور دیگر درخت شامل ہیں۔

دورانِ گفتگو ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا کہ ان درختوں کے لئے ایک خاص قسم کی مٹی استعمال کی جاتی ہے جس میں یہ درخت جلد جڑیں پکڑ لیتے ہیں۔ کراچی جیسے گنجان آباد شہر میں میاواکی فاریسٹ ٹیکنالوجی انتہائی موثر ثابت ہوگی، یہ ٹیکنالوجی جاپان سے آئی ہے اور دنیا کے کئی ممالک میں میٹروپولیٹن شہروں نے اس کا کامیابی کے ساتھ استعمال کرکے اربن فاریسٹ لگائے ہیں۔

 صنعتی اور کمرشل مراکز میں فضائی آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درختوں کی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔کراچی میں جاری شجرکاری مہم بھی اسی مقصد کے تحت شروع کی گئی ہے جس میں فلاحی ادارے اور صنعت کاروں کی انجمنیں تعاون کر رہی ہیں۔اربن فاریسٹ نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی لاتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ بارشیں لا کر خوشگوار موسمی تبدیلی کا سبب بنتے ہیں۔

ماضی میں ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے کراچی میں  جانوں کا ضیاع ہوا۔ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر موسم کی حدت کو کنٹرول کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ شہر کے بنیادی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سرسبز کراچی کے منصوبے پر بھی عملدرآمد جاری ہے۔تمام اسٹیک ہولڈرز کے ایم سی کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔

خاص طور پر سول سوسائٹی اور فلاحی تنظیمیں ہر قسم کی مدد اور رہنمائی مہیا کر رہی ہیں۔کراچی میں خاص طور پر ایسے مقامات کا انتخاب کرکے میاواکی فاریسٹ لگائے جائیں گے جہاں ٹریفک کا شدید دباؤ ہے اور لوگوں کا ہجوم رہتا ہے کیونکہ ان جگہوں کو خوبصورت اور سرسبز بنانا ضروری ہے۔لئیق احمد نے کہا کہ یہ پودے جب تناور درخت بنیں گے تو ان جگہوں کا منظر تبدیل ہوجائے گا۔

میاواکی فاریسٹ منصوبے میں کے ایم سی پر کوئی مالی بوجھ نہیں پڑے گا کیونکہ اس میں فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن مالی معاونت کر رہی ہے تاہم ان درختوں کی حفاظت اور آبیاری کے ایم سی کرے گی اور مقررہ وقت تک ان کی نگہبانی کی جائے گی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے امید ظاہر کی کہ میاواکی فاریسٹ لگانے کا منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا اور شہرِ قائد میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہورہائیکورٹ نے اثاثہ کیس میں شہبازشریف کی ضمانت منظور کرلی

Related Posts