نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی اعصابی کمزوری کا علاج، قدرتی اجزاء سے دوا تیار کیجئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دورِ حاضر میں نوجوان نسل میں اعصابی کمزوری عام ہوتی جارہی ہے جبکہ گزشتہ ادوار میں اس کا تصور بھی محال تھا کیونکہ پرانے لوگ قدرتی غذا استعمال کرتے تھے۔

ماضی میں صرف بوڑھے افراد ہی اعصابی کمزوری کا شکار افراد ہوتے تھے، تاہم آج کل یہ مسئلہ نوجوان نسل میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اعصابی کمزوری سے مراد یہ ہے کہ:

دل کی دھڑکن تیز ہونا

سر چکرانا

خوف و دہشت کا احساس

سینے میں درد

سانس لینے میں دشواری

جسم پر قابو نہ رکھ سکنا

ہر وقت تھکن کا احساس

کچن میں پائی جانے والی بعض اشیاء اور بعض دیگر اجزائے ترکیبی کی مدد سے آپ اعصابی کمزوری کے علاج کیلئے ایسی دوا تیار کرسکتے ہیں جو بہت تیزی سے اعصابی کمزوری کے مسائل دور کرسکتی ہے۔

اجزائے ترکیبی

اسگند ناگوری 50 گرام

عقر قرحا 20 گرام

میتھی دانا 20 گرام

دار چینی 10 گرام یا آدھا چائے کا چمچ

دوا تیار کرنے کا طریقہ

اسگند ناگوری کی 4 سے 5 اسٹکس گرائنڈر میں ڈالیں۔ اس کی مدد سے ہڈیاں مضبوط ہوجاتی ہیں اور تھکن کے احساس سے بھی نجات مل جاتی ہے۔

عقرقرحا کی 3 سے 4 اسٹکس عقر قرحا میں ملائیں۔

ایک چائے کا چمچ دار چینی اس آمیزے میں شامل کریں۔ دار چینی کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

میتھی دانے کا بھی ایک چائے کا چمچ گرائنڈر میں ڈال کر آمیزے میں مکس کریں۔

تمام اجزاء کو اس وقت تک گرائنڈ کرتے رہیں جب تک کہ وہ پاؤڈر نہ بن جائیں۔

اس قدرتی دوا کا 1 چائے کا چمچ سحری اور افطار کے بعد پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

رمضان المبارک کے بعد یہ جادو اثر دوا روزانہ تین بار بھی استعمال کی جاسکتی ہے تاہم تین بار استعمال کی صورت میں دوا کی مقدار کم کرکے آدھا چائے کا چمچ کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: مزیدار مشروب سے اپنے قد میں اضافہ ممکن بنائیں

Related Posts