ممبئی: بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز ( بی ایس ایف ) نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بی ایس ایف نے کبوتر پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے لئے قانونی ماہرین سے مدد مانگ لی ہے۔
بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز نے کہنا ہے کہ پکڑے گئے کبوتر کی ٹانگ پر ایک سفید کاغذ لپٹا ہوا تھا جس پر ایک خفیہ کوڈ درج تھا جوکہ دراصل موبائل نمبر ہے۔ بی ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ خفیہ کوڈ کو ڈی کوڈ کرنے کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی پنجاب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک پرندے کے خلاف مقدمہ کیسے درج کیا جاسکتا تاہم قانونی ماہرین سے رائے طلب کی گئی ہے، تاہم جب تک کوئی فیصلہ نہیں ہو جاتا مبینہ جاسوس کبوتر پولیس کی تحویل میں ہی رہے گا۔
گذشتہ ہفتے کے روز ایک کبوتر پاکستانی علاقے سے اڑتا ہوا سرحد پار کر کے بھارتی علاقے میں چلا گیا تھا جسے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے پکڑلیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں : فیصل آباد میں ظلم کی انتہا، بااثر افراد کا ذہنی معذور نوجوان پر ڈنڈوں سے تشدد