صنم ماروی کا سابق شوہر حامد علی پر تشدد کا الزام، لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صنم ماروی کا سابق شوہر حامد علی پر تشدد کا الزام، لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
صنم ماروی کا سابق شوہر حامد علی پر تشدد کا الزام، لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

پاکستان کی معروف لوک گلوکارہ صنم ماروی نے اپنے سابق شوہر حامد علی اور دیگر پر تشدد اور اغواء کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صنم ماروی نے لاہور کے اسلام پورہ تھانے میں ایک مقدمہ دائر کیا جس میں سابق شوہر، ان کے بھائی اور دیگر ساتھیوں کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق صنم ماروی نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق شوہرحامد علی اور ساتھیوں نے لوک گلوکارہ پر تشدد کیا اور انہیں اغواء کرنے کی کوشش کی۔

گزشتہ برس فروری کے دوران حامد علی اور صنم ماروی نے راہیں جدا کر لی تھیں۔ لوک گلوکارہ صنم ماروی نے دعویٰ کیا کہ انہیں شادی کے دوران تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔

صنم ماروی اور حامد علی کی شادی کے نتیجے میں 3 بچے پیدا ہوئے۔ خلع کیلئے دی گئی درخواست میں صنم ماروی کا کہنا تھا کہ ہم نے 2009ء میں شادی کی تاہم کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدل گیا۔

گلوکارہ صنم ماروی نے جس سال میں حامد علی سے شادی کی، اسی برس ان کے سابق شوہر آفتاب احمد کو کراچی میں قتل کردیا گیا۔ عدالتی فیصلے میں بچوں کی کسٹڈی سے متعلق اہم حکم دیا گیا۔

قبل ازیں صنم ماروی نے سابقہ شوہر پر بچوں کو اپنے پاس رکھنے کیلئے مقدمہ دائر کیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ سابقہ شوہر زبردستی بچوں کو اپنے پاس رکھتے ہیں جبکہ صنم ماروی بچوں کے بغیر نہیں رہ سکتیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ دوبارہ نشر ہونے پر اداکاروں کو معاوضہ ملنا چاہئے، مہوش حیات 

Related Posts