کراچی: سندھ حکومت نے دانش سعید کو میونسپل کمشنر کراچی تعینات کردیا، محمد افضل زیدی سے میونسپل کمشنر کے ایم سی کا چارج واپس لے لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ 19 کے افسر محمد افضل زیدی پراجیکٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر برقرار رہیں گے جبکہ دانش سعید ایکس پی سی ایس گریڈ 20 کے افسر ہیں۔
گریڈ 20 کے افسر دانش سعید کو میونسپل کمشنر کراچی تعینات کردیا گیا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
کے ایم سی میں بطور میونسپل کمشنر دانش سعید کو پہلی بار تعینات کیا گیا ہے۔قبل ازیں دانش سعید وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں کافی عرصہ خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے سابق قائد حزب اخلاف برائے سٹی کونسل کے ایم سی کرم اللہ وقاصی کو کے ایم سی میں حکومت سندھ کا فوکل پرسن مقررکر دیا۔
وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے پرائیوٹ سیکریٹری فیاض حسین نے 2 ماہ قبل حکم نامہ جاری کر دیا جس میں انہیں خالصتاََ اعزازی طور پر نامزد کیا گیا جس کے تحت کرم اللہ وقاصی کو حکومت کی جانب سے کسی بھی مد میں کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: کرم اللہ وقاصی کے ایم سی میں سندھ حکومت کے فوکل پرسن مقرر