میرے پاس تم ہو میں مرکزی کردار ادا کرنے والے عدنان صدیقی نے کورونا ویکسین لگوا لی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف اداکار عدنان صدیقی نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوا لی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہورومعروف اداکار اور ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں مرکزی کردار ادا کرنے والے فنکار عدنان صدیقی نے کورونا ویکسین لگوا لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار عدنان صدیقی نے کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ کل میں نے بالآخر کورونا ویکسین کی خوراک لگوا لی۔

اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانے کے بعد مجھے بہت زیادہ ذہنی سکون و اطمینان حاصل ہوا۔ اگر ایمانداری سے کہا جائے تو شروع میں کچھ خوف بھی محسوس ہوا کیونکہ سرنج کی سوئی سے سب ڈرتے ہیں۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ آپ کتنے ہی جوان یا بوڑھے کیوں نہ ہوں، ہر بار جب آپ ٹیکہ لگواتے ہیں یا علاج کی غرض سے انجیکٹ کی جانے والی ویکسین کا استعمال کرتے ہیں تو اس کی سوئی آپ کو خوفزدہ کردیتی ہے۔ 

انسٹا گرام پوسٹ میں اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ ویکسین لگوانے سے قبل مجھ سے متعدد سوالات پوچھے گئے اور میرے گھر والے اور دوست احباب ویکسین کی اثر پذیری اور حفاظتی احتیاط کے حوالے سے پریشان تھے۔

ویکسین کے متعلق اپنے مداحوں کی معلومات میں اضافہ کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے کہا کہ مختلف رپورٹس کے باعث عوام میں ویکسین کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔مجھے بھی کچھ شکوک و شبہات تھے جن کا میں نے اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دوست ڈاکٹر جنید علی شاہ سے رابطہ کیا اور انہوں نے بتایا کہ ویکسین کے متعلق خدشات بے بنیاد ہیں اور اب ویکسین لگوانے کے بعد میں اللہ کے فضل و کرم سے بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔

آخر میں اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ وائرس سے جنگ کی ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے۔جو لوگ ویکسین کے استعمال کے متعلق ہچکچاہٹ کا شکار ہیں، انہیں میں ویکسین لگوانے کا کہوں گا، پھر بھی اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں۔

  یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت ٹی وی شو کے دوران دوڑ لگاتے ہوئے گرگئے، سوشل میڈیا پر میمز کاطوفان

Related Posts