کالعدم تحریک لبیک کے معاملے پر اپوزیشن کے عزائم ناکام رہے، عثمان بزدار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Punjab CM Usman Buzdar slams opposition for TPL issue

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں نے معاملے کو بگاڑنے کی کوشش کی، اپوزیشن کے آگ پر تیل چھڑکنے کے عزائم ناکام رہے، اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ قابل مذمت ہے۔

اپنے ایک خصوصی بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلمانوں کے دل رسول کریمؐ کی محبت سے منور ہیں، بعض اپوزیشن جماعتوں نے حالیہ ناخوشگوار واقعہ پر بھی سیاست چمکائی، اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ قابل مذمت ہے۔

اپوزیشن رہنماؤں نے معاملے کو بگاڑنے کی کوشش کی، اپوزیشن کے آگ پر تیل چھڑکنے کے عزائم ناکام رہے، نازک مرحلے پر اپوزیشن نے منفی کردار ادا کیا۔

عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پاک دھرتی ہم سے اتحاد، اتفاق کا تقاضا کررہی ہے، وطن کی مٹی کا قرض اتارنا ہم سب پر واجب ہے، حکومت کالعدم تحریک لبیک کے معاملے کو سلجھانے کی کوشش کررہی ہے اور جلد یہ مسئلہ حل ہوجائیگا۔

مزید پڑھیں:کورونا کا پھیلاؤ، سندھ حکومت نے این اے 249 کا ضمنی الیکشن ملتوی کرنیکی درخواست کردی

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے بعدفرانس کے سفیر کی ملک بدری کا بل آج اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پورے ملک سمیت خاص طور پر لاہور میں مسجد رحمت اللہ العالمین سے دھرنا ختم کرے گی، مذاکرات اور بات چیت کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا ۔

Related Posts